بپاشا نے ہمیشہ روایتی فریم سے باہر نکل کر خود کو اعتماد کے ساتھ پیش کیا:مرونل ٹھاکر
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں فٹنس کو متعارف کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں طاقتور اور مسکیولر خواتین کے جسمانی معیار کی بنیاد میں نے رکھی۔بپاشا باسو نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، تو اس وقت اداکارائوں کے لیے سلم اینڈ ٹرم یا زیرو سائز ہونا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے مسکیولر، جم ٹرینڈ اور فٹ باڈی کے ذریعے اس سوچ کو بدلا۔بپاشا کا کہنا تھا کہ شروعات میں لوگوں نے اور مسکیولر فزیک پر حیرت کا اظہار کیا، لیکن بعد میں یہی لک بالی ووڈ میں اداکارائوں کیلئے طاقت اور فٹنس کی نئی علامت بن گیا۔اس دوران اداکارہ مرونال ٹھاکر نے بپاشا باسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بپاشا نے ہمیشہ روایتی فریم سے باہر نکل کر خود کو اعتماد کے ساتھ پیش کیا، جس سے نئی نسل کی اداکاراں کو اپنے حقیقی جسمانی خدوخال کو قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔