لاہور(خصوصی رپورٹ)مناواں ہسپتال سے کینسر یونٹ ختم کرکے ٹی ایچ کیوکادرجہ دیدیا گیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پرائمری ہیلتھ کیئر کو ہسپتال واپسی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سابق پنجاب نگران حکومت نے مناواں ہسپتال کا جنرل ہسپتال کا درجہ ختم کردیا تھا جس سے مقامی افرادکو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔کینسر یونٹ کے باعث مناواں ہسپتال سے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف فارغ کردیا گیا تھا ہسپتال میں سوسے زائد دیہات کے مریض آتیتھے۔ عملہ عرصہ دراز سے ہسپتال واپس لینے کیلئے احتجاج کررہا تھا اور آخر کار انکی سنی گئی، مناواں ہسپتال کو اب دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دیدیا گیا ہے