اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فزیکل تھراپی کا عالمی دن(آج) 8 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو تندرست اور توانا رکھنے میں فزیو تھراپسٹ کے اہم کردار کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ورلڈ کنفیڈریشن فار فزیکل تھراپی (ڈبلیودی ٹی پی) نے 1996ء میں ہر سال 8 ستمبر کو فزیکل تھراپی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جو کہ بین الاقوامی سطح پر فزیوتھراپیسٹ کمیونٹی کی یکجہتی کی علامت ہے۔یہ دن فزیو تھراپسٹ کے اپنے مریضوں کے لیے کیے گئے کام کو تسلیم کرنے اور ان کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس پیشے اور مہارت کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے پر بھی زور دیتا ہے۔ واضح رہے کہ اوسٹیو آرتھرائٹس سب سے عام مشترکہ حالت ہے اوردنیا بھر میں 52 کروڑ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کے 60 فیصد کیسز گھٹنے کے درد سے متعلق ہیں