ایس ای سی پی نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی
اسلام آباد (آئی این پی)سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لیے اہم متعلقہ اقدامات کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان بزنس انٹری کیٹیگری میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے۔ بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان کا اسکور 86.64 ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات ایف بی آر کو خودکار نظام کے ذریعے دستیاب ہیں۔ ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اضافی معلومات کے باہمی تبادلے کے لیے تعاون کریں گے۔ ماحولیاتی تقاضوں اور اجازت ناموں سے متعلق معلومات کا لنک بھی ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کیا جائے گا۔ایس ای سی پی کے مطابق ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لیے سرکاری معاونتی پروگراموں کی معلومات بھی ویب سائٹ پر دستیاب کردی گئی ہیں۔