بھارتی بزنس ٹائیکون نے بیٹے کی لگڑری کار کیلئے 31 لاکھ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی

لاہور(نیٹ نیوز )بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے بزنس مین نے بیٹے کی نئی لگڑری کار کے لیے31 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی وی ا?ئی پی رجسٹریشن نمبر پلیٹ خرید لی۔بھارتی بزنس مین راہل تنیجا کبھی آٹو رکشہ چلا کر گزر بسر کرتے تھے، وہ  منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین کے طور پر مشہور ہیں۔انہوں نے RJ 60 CM 0001 نمبر جے پور ریلوے ٹرانسپورٹ آفس سے اپنی  او ڈی  کے لیے حاصل کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ نمبر ایک سخت مسابقتی نیلامی کے ذریعے خریدا گیا اور یہ اب تک کا سب سے مہنگا نمبر ہے۔راہل تنیجا کی کہانی ایک آٹو رکشہ چلانے سے شروع ہو کر لگڑری کار میں گھومنے تک پہنچی ہے۔مدھیہ پردیش کے ضلع منڈلا کے ایک چھوٹے گاؤں کاترا میں پیدا ہونے والے تنیجا کے والد سائیکل پنکچر بناتے تھے جبکہ والدہ کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔11 سال کی عمر میں راہل نے جے پور کے آدرش نگر میں ایک ڈھابے پر ویٹر کے طور پر کام شروع کیا، انہوں نے دو سال تک چائے اور ناشتہ پیش کرنے کے بعد مختلف چھوٹے موٹے کام کیے، دیوالی پر پٹاخے، ہولی پر رنگ اور مکر سنکرانتی پر پتنگیں بیچیں۔بعد ازاں انہوں نے کوریئر سروس، اخبار کی ترسیل اور اشتہارات کے کام سے بھی گزر بسر کی۔16 سال کی عمر میں وہ جے پور کے درگاپورا ریلوے اسٹیشن پر رات 9 بجے سے آدھی رات تک آٹو رکشہ چلاتے تھے۔3 سال بعد یعنی 19 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی پہلی کار ڈیلر شپ  ’کار پیلس‘  کے نام سے شروع کی۔اسی دوران وہ ماڈلنگ کے میدان میں بھی آئے اور مسٹر جے پور، مسٹر راجستھان اور میل آف دی ایئر 1999ء￿  جیسے خطاب جیتے۔2000ء￿  میں انہوں نے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی، 2005ء￿  میں indianartist.com شروع کی اور 2015R میں راہل تنیجا پریمیئم ویڈنگز کے نام سے لگڑری ویڈنگ پلاننگ کا نیا کاروبار متعارف کروایا۔