لاہور( خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی17ویں برسی27دسمبر کو منائی جائے گی ،اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ محترمہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔