لاہور (آئی این پی)لاہور میں بسنت کے باعث پشاور میں تیار ہونیوالی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب پشاور کے قدیم یکہ توت بازار میں پتنگوں کی درجنوں دکانیں قائم ہیں جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کاریگر دن رات گڈیاں اور پتنگیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ کاریگر اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت معیاری ، خوبصورت اور سستے داموں پتنگیں تیار کررہے ہیں جو بڑی تعداد میں لاہور اور دیگر شہروں کو بھجوائی جا رہی ہیں۔