وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ،پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ‘صوبے بھر میں گندم کی آزاد نقل وحمل کی اجازت دیدی
فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ‘ کسان ہمارے بھائی ہیں، مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: مریم نواز
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مختلف شہروں کے لئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔اجلاس میں سرگودھا،شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لئے پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرعاعلی نے کہا کہ سب کی وزیر اعلی ہوں، لاہور ہی نہیں، باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو، ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی‘دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے ۔ اجلاس میں صوبے بھر میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے دی گئی اور پرائیویٹ