جیل میں رہا اور مجھ پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے: اعظم سواتی

جیل میں رہا اور مجھ پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے: اعظم سواتی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وہ جیل میں رہ چکے ہیں اور ان پر پولیس اہلکاروں کو مارنے کے مقدمات درج کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سواتی نے بتایا کہ عدالتوں میں زیادہ تر پیشی اسلام آباد کے رہائشیوں کی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں 8 مختلف مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی دینا ہے، اسے مفلوج کرنے کے بجائے آگے بڑھانا ضروری ہے۔