144 فیصد اضافہ ، رواں برس اب تک 80 ہزار 700 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس جاری کیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی سربراہی میں رکشہ ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سال 2025 میں رکشہ ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 144 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں برس اب تک 80 ہزار 700 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز کا بڑی تعداد میں لائسنس بنوانا خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ہر اتوار کو کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا جا رہا ہے جو ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے