پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے:شہر بانو نقوی

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا پولیس کے مطابق تین سالہ حورین ذیشان گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی،جس پر اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئیایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن شہر بانو نقوی کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور بچی کی والدہ عاصمہ کے بیان پر اغواء￿  کا مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او نشتر کالونی زاہد محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے بچی کا سراغ لگایا اور اسے بحفاظت بازیاب کروایا۔بچی کی بازیابی پر اہلِ خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کا ادارے پر اعتماد مزید مضبوط ہوپولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے گشت اور نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔