اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2بچیوں کے معاملے پر نوٹس لے لیا۔جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کیلئے وزیراعظم ہائوس نے بھی رابطہ کیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے علاج کیلئے ہسپتالوں سے رابطے کیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔