پاکستان سمیت کئی ممالک میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرا مکمل چاند گرہن دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاگیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگیا۔مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوا، چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پرتھا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہوا جبکہ رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ گیا۔