وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے میں آئے گا
اسلام آباد(آئی این پی 2026 کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔خیال رہے کہ گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے ، جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہیاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ یہ نظارہ وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے میں آئے گا۔3 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 33 منٹ پر ہوگا۔