کراچی(آئی این پی )رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن جمعہ کو ہوا جس کا پاکستان میں نظارہ ممکن نہ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بجکر 57 منٹ پر ہوا ، مکمل چاند گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہو ا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوا۔دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں تھا جبکہ اس کا نظارہ یورپ، ایشیا اور افریقہ میں کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔