کراچی(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا اور، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جب کہ چاند گرہن شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔