جارجیا (آئی این پی) امریکی ریاست جارجیا میں امیگریشن کریک ڈائون کے دوران چھاپہ مار کارروائی میں 475 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھاپہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تسلسل میں مارا گیا، جس کا مقصد مبینہ غیر قانونی ورک فورس کا خاتمہ ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر گرفتار شدگان کوریائی باشندے ہیں، کچھ لوگ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے،کچھ کام کرنے کے اہل نہیں تھے،اور کچھ نے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا ہوا تھا۔حکام کے مطابق کچھ افراد نے پلانٹ کے احاطے میں تالاب میں کود کر فرارہونے کی کوشش کی جنھیں گرفتارکرلیا گیا۔واقعے پر جنوبی کوریا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے