سپریم کورٹ کا انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس آج کوہوگا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کادھواں دار انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس آج پیر کوہوگاصدارت چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کریں گے جسٹس منصورعلی شاہ کے خط بھجوائے جانے کے بعدیہ اجلاس اور بھی اہمیت اختیارکرگیاہے ججزنے بھی تجاویزتیارکرلیں جسٹس منصورعلی شاہ اس حوالے سے تجاویزپیش کرسکتے ہیں۔نئے عدالتی سال کی تقریب بھی منعقدہوگی جبکہ عوام الناس کے لیے سہولت مرکزکابھی افتتاح کے ساتھ ساتھ میڈیاسٹیشن کابھی افتتاح کیاجائیگا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دن ایک بجے ہوگا، اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہوگا،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریری تجاویز سپریم کورٹ کوبھجوائی ہیں۔تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔تاحال کسی جج نے رولز میں ترامیم کیلئے تجاویز جمع نہیں کروائیں، سپریم کورٹ رولز 2025 سرکولیشن کے زریعے منظور کرائے گئے تھے