1965 کی جنگ اور معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے عظیم تاریخ رقم کی، ایازصادق

 اسپیکر قومی اسمبلی کا یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ اور معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی عظیم تاریخ رقم کی، 65 کی جنگ اور معرکہ حق کے دوران فضائی شاہینوں کی جرات اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، قوم کو اپنی پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 1965 کی جنگ اور معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی عظیم تاریخ رقم کی، ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، ایئر مارشل نور خان، ایم ایم عالم اور جانباز شاہین آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے دنیا کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے مادرِ وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کو ثابت کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صاد ق نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں