سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے، حال ہی میں زمبابوے کو شکست دے چکے ہیں۔
راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں ہرانے کی کوشش کریں گے۔داسن شناکا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے بولرز تعریف کے مستحق ہیں، انہوں نے کم تبدیلیوں کے باوجود تجربہ حاصل کیا ہے، اور زمبابوے کے کھلاڑی مسلسل لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ پرفارمنسز جاری رہتی ہیں۔ شناکا نے کہا کہ وہ ہسارنگا سے بہتر بولنگ کی توقع رکھتے ہیں اور سہ ملکی سیریز میں دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقل کپتان چارتھ اسالنکا کی عدم موجودگی دباؤ کا سبب نہیں ہے، کیونکہ ماضی میں بھی انہوں نے کپتانی کی ہے، اور اسالانکا کی واپسی تک وہ ہی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔