پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں اہم تنظیمی نامزدگیاں، نوٹیفکیشن جاری

 محمد طاہر خان بزدار کو صدر ، عامر وٹو کو صدر پی پی کسان ونگ جنوبی پنجاب مقرر کر دیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اہم نامزدگیاںکرتے ہوئے محمد طاہر خان بزدار کو صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب جبکہ عامر وٹو کو صدر پاکستان پیپلز پارٹی کسان ونگ جنوبی پنجاب مقرر کر دیا۔دونوں رہنماؤں کی باقاعدہ نامزدگی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔پارٹی قیادت کی جانب سے کی جانے والی ان تنظیمی نامزدگیوں کو جنوبی پنجاب میں طلبہ اور کسان ونگ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔