اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگیاں کیا بانی پی ٹی آئی کو اپنی جماعت کے لوگوں پر اعتبار نہیں مولانا فضل الرحمن

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور نے صوبہ برباد کر دیا ‘انہیں ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے‘ایمل ولی خان کی تقریرپرجیساردعمل آیاوہ جمہوری اقدارپرپورانہیں اترتا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز محمودخان اچکزئی اورراجہ علامہ ناصر عباس کو بنایا۔ کیا پی ٹی آئی کے لیڈر کوپنی جماعت کے لوگوں پراعتبارنہیں یا وہ انکو اس قابل ہی نہیں سمجھتے؟انہوں نے الزام عائد کیا  وزیر اعلیٰ کے پی نے علی امین گنڈاپور نے صوبہ برباد کر دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں علی امین گنڈاپورکو ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا  غزہ امن معاہدے پرحماس کا ردعمل سفارتی معیارپرپورااترتاہے۔ عالمی امن کے حوالے سے حماس نے عالمی منصوبے کی حمایت کی ہے۔ اس منصوبے کی مزیدشقوں پربات ہوسکتی ہے کیونکہ دنیاکواس منصوبے پربہت سے حوالوں پراعتراض ہے۔ ایک شخص کی زبان فارمولہ ہے یا جنیواکنونشن اورانسانی حقوق کے قوانین؟انہوں نے کہا  ایمل ولی خان کی تقریرپرجیساردعمل آیاوہ جمہوری اقدارپرپورانہیں اترتا۔ اس تقریرکے قانونی پہلوؤں پر قانونی ماہرین ہی بہتربتاسکتے ہیں۔