کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا:آئی جی عبدالکریم

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی 98 ہزار سے زائد شکایات حل کر دی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کی شکایات کو ایس او پیز کے تحت مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل فعال کیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی اوز بھی شکایات کے فوری ازالے کے لیے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 1787 کمپلینٹ سنٹر پر مقدمات کے اندراج سے متعلق 47 ہزار 152، سست تفتیش کی 22 ہزار 339 شکایات حل کی گئیں۔ پولیس سروسز سے متعلق 7 ہزار 163 جبکہ محکمانہ معاملات و دیگر نوعیت کی 21 ہزار 851 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔اسی طرح ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 5 ہزار 53، ریکوری سے متعلق 7 ہزار 434 اور ناقص تفتیش سے متعلق 4 ہزار 849 شکایات حل کی گئیں۔ جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 2 ہزار 287 جبکہ تبدیلی تفتیش سے متعلق ایک ہزار 682 شکایات بھی نمٹا دی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہری پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر سے بلاجھجھک رابطہ کریں، شکایات کا مقررہ طریقہ کار کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔