منڈی بہاؤالدین میںمسلسل غیر حاضر ہونے پر قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے 10 پولیس ملازمان کو برطرف کیا،ایک کانسٹیبل کو سزا
منڈی بہاؤالدین( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے 10 پولیس ملازمان کو برطرف کر دیا، منڈی بہاؤالدین میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران محکمانہ کیسز کی سماعت بھی کی گئی، اردل روم میں ایک کانسٹیبل کو سنشور کی سزا بھی سنائی گئی۔قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں، پولیس فورس میں ڈسپلن اور فرائض کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔