اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہورہی ہے، جس کے باعث مدت میں توسیع کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔