اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، جس میں بلاول بھٹو زرداری بطور رکن پہلی بار شرکت کریں گے، جبکہ رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔