کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا 34 نکات پر مشتمل ہوگا، جس میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ساحلی ترقی اور ٹائر پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی کی تجویز زیرِ غور آئے گی۔اجلاس میں نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشن (NDC) 3.0 سے متعلق مسودہ رپورٹ پیش کی جائے گی، جبکہ مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔