اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر میڈیکل داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونا تھا، تاہم متاثرہ علاقوں میں طلباء و طالبات کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اسے ری شیڈول کر کے اب 26 اکتوبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے