اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، مستحقین کی دوسری قرض قسط منظور

انتظامی پیچیدگی دور ہونے کے بعد دوسری قرض قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی 
لاہور(آئی این پی ) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے مستحقین کیلئے زیرالتوا دوسری قرض قسطوں کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی اور 8 ہزار 523 مستحقین کی دوسری قسط منظور کرلی گئی۔محکمہ خزانہ اور پنجاب ہاسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی کے درمیان قسطوں کے اجرا سے متعلق انتظامی پیچیدگی دور ہونے کے بعد دوسری قرض قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے پروگرام میں مالی منصوبہ بندی سے متعلق غلطی کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق زیرالتوا دوسری قسطوں کیلئے 6 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔