لاہور(کرائم رپورٹر)اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل مکمل ہوگیا۔ پنجاب بھر میں شہریوں کو پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60 کروڑ روپے مل گئے۔بتایا گیا ہے کہ اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور 21 سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ۔