لاہور ( کرائم رپورٹر ) اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام سے مستفید افراد کو دوسری قسط جاری کر دی گئی۔وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے مناواں میں زیر تعمیر گھر کا دورہ کیا، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہا ئوسنگ سلطان باجوہ، ڈی جی سیف انور جپہ بھی ساتھ تھے۔تحصیل واہگہ کے رہائشی محمد زاہد رشید ،تحصیل شالیمار کے رہائشی تنویر صدیقی اور ارسلان سلیم کو دوسری قسط کے چیک دئیے گئے۔