پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم کا 24 مئی 2023 کا حکم کالعدم قرار

اسلا م آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی ترقی  سے متعلق کیس میں    پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم کا 24 مئی 2023 کا حکم کالعدم قرار  دیدیا ۔ فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا۔فیصلے میں  سپریم کورٹ نے کہا کہ  ملازمین کی ترقی، سینارٹی میں ابہام پیدا کرنا گڈ گورننس کے منافی ہے، ترقیاں واپس لینا گڈ گورننس کے منافی ہے، قوانین و قواعد میں پائے جانے والے ابہام کا نقصان ملازم کو نہیں پہنچایا جا سکتا۔عدالت نے پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم کا 24 مئی 2023 کا حکم کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے  درخواست گزار کو ترقی کے تمام پچھلے مراعات منسوخی کی تاریخ سے دینے کا حکم  دیا