ٹریبونل نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستوں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے:چیف جسٹس عالیہ نیلم
لاہور(یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت قبضوں سے متعلق کارروائیوں کے خلاف دائر 1500سے زائد درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آر سی کمیٹیوں کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اور تمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ ٹریبونل کو بھجوا دیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل تھے۔عدالت نے اپنے حکم میں ڈی آر سی کمیٹیوں کی تمام کارروائیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام زیر التواء درخواستیں ٹریبونل کو منتقل کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ٹریبونل نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستوں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔