ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا 274 ملین فالوورز والا انسٹاگرام اکائو نٹ اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا جس پر مداح حیران وپریشان ہوگئے تھے، تاہم کچھ دیر بعد ہی اکائونٹ واپس بحال ہوگیا۔ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز اور ایتھلیٹس میں ہوتا ہے، وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے، صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 274 ملین ہے۔تاہم، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا انسٹاگرام اکانٹ آج صبح اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا، جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔