ججز تقرریوں پر تنازعات پاکستان بار کونسل کا نمائندہ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

 عدلیہ میں ہونے والی تقرریوں پر شدیداعتراض تھا اس لئے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں: اختر حسین ایڈووکیٹ کے استعفے کا متن
    اسلام آباد(یواین پی‘آئی این پی) پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا، اختر حسین جوڈیشل کمشین میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے تھے، ایڈووکیٹ اختر حسین نے استعفی چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحیی آفریدی کو بھجوا دیا، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر اختر حسین کا کہنا تھا  عدلیہ میں ہونے والی تقرریوں پر شدیداعتراض تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدلیہ میں تقرریوں کیلئے سنیارٹی کا خیال نہیں رکھا گیا اور پہلے ججز اکثریت سے تقرری کرالیتے تھے جبکہ اب حکومت اکثریت کے بل پر ججز کی تقرریاں کروا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی گروپ کا نہیں بلکہ بار کا متفقہ نمائندہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن میں بھی اعتراض کیا اور اب احتجاجا استعفی دیا۔