مریم نواز کی ڈاکٹر خلفان سے ملاقات عمانی وزیر نے اپنی چھت،اپنا گھر کو بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ قرار دیدیا

 عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی
 مریم نواز  نے ’’اپنا کھیت،اپنا روزگار‘‘،’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘اور’’اپنی چھت،محفوظ چھت‘‘پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا
 لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ عمانی وزیر ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان الشویلی کا پنجاب کے ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے لینڈ مارک ہاؤسنگ پراجیکٹ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا۔ملاقات میں اربن پلاننگ وڈیلپمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عمانی وفد کو پنجاب کے ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سوالات کے جواب دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنا کھیت،اپنا روزگار‘‘،’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘اور’’اپنی چھت،محفوظ چھت‘‘پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف 18ماہ میں ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ کے لئے گھر بنانے کے لئے 2لاکھ سے زائدافراد کو لون کا اجراء غیرمعمولی امر ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے 260ارب روپے کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ میرٹ اور شفافیت اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ہے،بلاسود لون کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں