رجب بٹ کو کون جانتا ہے؟ فہد مصطفی بڑے ہیرو ہیں: وسیم عباس

 رجب بٹ یقیناً یوٹیوب پر بڑے سٹار ہو سکتے ہیں، میں اس سے انکار نہیں کرتا،اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے رجب بٹ کے بجائے فہد مصطفی کو معرف شخصیت قرار دیدیا ۔وسیم عباس نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا جس میں فہد مصطفی کے اس بیان کا ذکر کیا گیا تھا کہ فیملی وی لاگرز اپنے خاندان کو بیچتے ہیں اور اس پر رجب بٹ کے ردِعمل پر بھی بات ہوئی۔وسیم عباس نے کہا کہ رجب بٹ کو کون جانتا ہے؟ فہد مصطفی پاکستان کے سب سے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فہد مصطفی کو نہیں جانتا تو شاید وہ جنگل میں رہتا ہو گا، میں شرط لگا سکتا ہوں کہ میں نے آج تک رجب بٹ کی ایک بھی ویڈیو یا کلپ نہیں دیکھا۔اداکار نے کہا کہ فہد مصطفیٰ گیم شو کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔وسیم عباس کے مطابق رجب بٹ یقیناً یوٹیوب پر بڑے اسٹار ہو سکتے ہیں، میں اس سے انکار نہیں کرتا، لیکن فہد مصطفیٰ کو بھی فیملی وی لاگرز کے بارے میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا اور اگر انہوں نے ایسا کہا بھی تھا تو رجب بٹ کو زیادہ نرم انداز میں جواب دینا چاہیے تھا۔