بھارتی گلوکار راجویر جاوندا ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

بھارتی گلوکار راجویر جاوندا ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

بھارتی گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا 35 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق راجویر 27 ستمبر کو شملہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر حادثے کا شکار ہوئے، جب سڑک پر اچانک مویشی آگئے اور وہ قابو نہ پاسکے۔ حادثے کے نتیجے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ ہوش میں نہ آ سکے۔گلوکار کو حادثے کے بعد موہالی کے اسپتال میں 11 دن وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ راجویر نہ صرف مقبول گلوکار تھے بلکہ اداکاری میں بھی اپنی پہچان رکھتے تھے اور انہوں نے 2018 کی فلموں جیسے ’صوبیدار جوگندر سنگھ‘، ’جند جان‘ اور ’مندو تحصیلدارنی‘ میں کام کیا تھا۔