برلن: جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر پر ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کی تفتیش جاری ہے اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ میئر کے 15 اور 17 سالہ بچے بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے ہیں۔آئرس اشٹالزر نومبر میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں، اور یہ واقعہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد پیش آیا، جس پر سیاست دانوں نے انتخابی مہم کی شدت کو ایک ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔