جرمنی: بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والا افغان پناہ گزین گرفتار

جرمنی: بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والا افغان پناہ گزین گرفتار

جرمنی کے شہر اسکافنبرگ میں چاقو بردار شخص کا بچوں پر حملہ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

جرمنی کے شہر اسکافنبرگ میں ایک چاقو بردار شخص نے پارک میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا اور بچوں کو بچانے کی کوشش میں 41 سالہ شخص بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے کی کوشش کی، جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کر کے افغان باشندے کو حراست میں لے لیا، جو پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا۔

ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، لیکن فوری طور پر اس کی حملہ آور کے ساتھ تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نفسیاتی علاج سے بھی گزرا تھا۔اس حملے کے بعد جرمنی میں پناہ گزینوں کے حوالے سے بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے کہ کیا انہیں ملک سے واپس بھیجا جانا چاہیے۔ جرمنی کے چانسلر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ وضاحت فراہم کریں کہ ملزم جرمنی میں کیوں اور کس طرح مقیم تھا۔