3ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی مؤثر حکمتِ عملی اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں صوبے بھر میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہیترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران جان لیوا حادثات میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہیجولائی میں مہلک حادثات میں 10 فیصد، اگست میں 11 فیصد اور ستمبر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق محفوظ پنجاب کے قیام کے لیے ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے بہترین حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور سخت قانون کے نفاذ سے حادثات کی شرح میں کمی ممکن ہوئی ہے۔ ون وے کی خلاف ورزی، غفلت و لاپرواہی، کم عمر ڈرائیورز، اوور اسپیڈنگ اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ڈسک کے ذریعے ہر حادثے کی مکمل تحقیق کی جاتی ہے تاکہ آئندہ خطرناک اور جان لیوا حادثات سے بچا جا سکیحادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ایڈوانس لیول کے ڈینجر پروٹیکشن کورسزبھی کروائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں جدید تربیت فراہم کی جا سکیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ حادثات میں کمی دراصل محفوظ پنجاب کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک پولیس ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔