ٹریفک اصلاحات بارے حکومتی دعوئوں کے باوجود بھی حادثات میں کمی نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال ساڑھے 3 ماہ میں 128 افراد حادثات میں جاں بحق اور29 ہزار 830 زخمی ہوئے۔اعدادوشمارکے مطابق حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین بچے اور نوجوان افراد شامل ہیں۔1 ہزار 5 بچے ،5916 خواتین حادثات کا شکار ہوئیں۔حادثات میں زخمی 10 ہزار 756 افراد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کچھ افراد حادثات میں زخمی ہو کر عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے۔زیادہ تر حادثات بے اختیاطی اور اوور سپیڈنگ سے پیش آئے ۔سب سے زیادہ 26896 موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے۔5200 رکشے حادثات کا شکار ہوئے۔پنجاب حکومت کے ٹریفک اصلاحات بارے بیشمار دعوئوں کے باوجود بھی حادثات میں کمی نہ ہوسکی۔شہری بڑھتے حادثات سے پریشان ہیں۔