سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی وقاص نذیر
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ٹریفک کے مطابق رواں ماہ 32 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے صرف لاہور میں 21 ہزار سے زائد چالان شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ لائن لین کی پابندی کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی آئی ہیایجوکیشن یونٹ کو شہریوں کو لائن لین کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہیشہری محفوظ سفر کے لیے لائن لین کی پابندی یقینی بنائیں۔