سندھ ہائیکورٹ: ارسا کی تشکیل، نہروں کیلئے پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پروفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، نہروں کیلئے پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے۔سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اورنہروں کے لیے پانی کی دستیابی سے متعلق سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔