اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر سردار تنویر الیاس کی درخواست نمٹا دی۔