اسلام آباد عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

اسلام آباد عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ سردار تنویر الیاس متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جبکہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔