مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو بیدار کرنے کی ضرورت:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو بیدار کرنے کی ضرورت:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے 24 کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے اور یہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، اس لئے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے میں مدد کریں۔