وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج پاکپتن کا دورہ کریں گی، جہاں وہ الیکٹرک بس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے افتتاح کردہ منصوبے کے تحت پاکپتن شہر میں 3 مختلف روٹس پر الیکٹرک بس سروس فراہم کی جائے گی، جس سے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری اور صاف ٹرانسپورٹ کے ویژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد چھوٹے شہروں میں بھی شہریوں کو بڑے شہروں جیسی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔