قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی بیسویں برسی آج منائی جائے گی

مظفرآباد،جہانیاں(آن لائن) 8اکتوبر2025ء  ! قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی بیسویں برسی 8اکتوبر بدھ کو منائی جائے گی اس حوالے سے ملک بھر میںدعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ آٹھ اکتوبر 2005ء کوجنوبی ایشیاء کے ممالک بھارت اور افغانستان سمیت  پاکستان کے علاقوں بالا کوٹ، آزاد کشمیرمیں بھی خوفناک زلزلہ آیا تھا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے یہ زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی قدرتی آفات میں سب سے بڑی آفت تھی۔اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ورکشاپس،واک اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین قدرتی آفات  سے بچائو کے طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ زلزلہ میں شہید افراد کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا