پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختارشہید کی برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی)پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختارشہید کی برسی24 نومبر کو منائی جائے گی۔مریم مختار شہید 24نومبر2015کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجہ میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔ ان کا تعلق پی ا ے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔